سابق سسرالیوں کی تیزاب گردی ، چیف جسٹس کا خاتون کی درخاست پر ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم

سابق سسرالیوں کی تیزاب گردی ، چیف جسٹس کا خاتون کی درخاست پر ملزم فوری گرفتار ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان نے سابق سسرالیوں کی جانب سے تیزاب گردی کی شکار خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طورپرگرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے لاہور میں جلد کی بہترین سرجری کس ہسپتال میں کی جاتی ہے، وہاں سے خاتون کا علاج کروایا جائے گا، عدالت نے ڈی آئی جی عبدالرب سے ایک ہفتہ میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر تے ہوئے خبردار کیا کہ ملزم فوری طور پرگرفتار نہ کئے گئے تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گرین ٹاؤن لاہورکی رہائشی نائلہ بی بی کی شادی بہاولپور میں ہوئی تھی،خاتون نے چیف جسٹس کو بتایا کہ اس کے سابق سسرالیوں نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ اور جسم جھلس گیا جبکہ پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کررہی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...