احمد سعید کرمانی کاقیام پاکستان میں نمایاں کردار تھا،چوہدری نور سمند

احمد سعید کرمانی کاقیام پاکستان میں نمایاں کردار تھا،چوہدری نور سمند

لاہور(نامہ نگار خصوصی)تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن اور قائداعظم کے ساتھی سید احمد سعید کرمانی مرحوم کی یاد میں گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا،جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر چوہدری نور سمند خان ،احمد سعید کرمانی کے صاحبزادے سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی ،اے این پی کے راہنما احسان وائیں ایڈووکیٹ ،نصیر احمد بھٹہ ،محمدشریف چوہان ، سید محمود جعفری ، ظہیر ذوالفقار ،محمد تقی خان ،شاہد محمود بھٹی ،عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹس اورلاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید احمد سعید کرمانی مرحوم تاریخ کا حصہ تھے اور خود بھی تاریخ تھے۔ انہوں نے پاکستان کو بنتے، پھلتے پھولتے اپنی نظر سے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسان دوست اور ہمدرد انسان تھے۔مرحوم نے سیاست کے ساتھ ساتھ وکالت میں بھی بڑا نام کمایا ،انہوں نے پاکستان بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے جمہوریت کاعلم ہمیشہ بلند رکھا اور آمریت کے خلاف برسر پیکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات وکلاء برادری کیلئے ایک سانحہ عظیم ہے جسکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر سید احمد سعید کرمانی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی گئی ۔

احمد سعید کرمانی

مزید : صفحہ آخر


loading...