اوورسیز پاکستانیز کمشن کے سابق سربراہ افضال بھٹی کورقم کی واپسی پر بیرون ملک جانے کی اجازت
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثاراور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے سپریم کورٹ کے بنچ کے روبرو اوورسیز پاکستانیز کمشن کے سابق سربراہ افضال بھٹی نے یقین دہانی کروادی ہے کہ وہ اس عہدہ پر تنخواہوں کی مد میں حاصل کی گئی رقم واپس کردیں گے ،ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افضال بھٹی تنخواہیں واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس مطلوبہ رقم نہیں ہے ،عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ وہ اپنا پلاٹ فروخت کرکے رقم واپس کردیں گے،اس کے لئے انہیں مہلت دی جائے ، فاضل بنچ نے قراردیا کہ رقم جمع کروانے کے بعد وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔چیف جسٹس نے افضال بھٹی سے کہا کہ اپنا پلاٹ فروخت کرکے رقم جمع کروائیں جس کے بعد آپ بیرون ملک جانے کے لئے آزاد ہوں گے ۔