زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے رپورٹ طلب

زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت عمل درآمد نہ ہونے کے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔فاضل جج کی طرف سے استفسار کیا گیا کہ مجرم عمران علی کی سزا پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟عدالت کو بتایا گیا کہ مجرم کی رحم اپیل وزارت داخلہ نے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے اوران کے فیصلے کا انتظار ہے ،عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے مجرم کی سزا پر عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

زینب قتل کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...