سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی بنائی جائے،خرم گنڈا پور
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے کیس میں مشکلات کے بارے میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیاہے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس ہمارے لئے انصاف کا راستہ کھولنے کے لئے تیار ہیں،ماڈل ٹاؤن پولیس نے وہ کیا جس کا اسے حکم دیا گیاتھا،جے آئی ٹی میں سے اختلافی نوٹس غائب کر دیئے گئے، پولیس کو فائرنگ کا حکم دینے والے بے نقاب ہونے چاہئیں،چیف جسٹس کو سانحہ کی نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی ہے، خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ ہم نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کو روزانہ کی بجائے دو روز بعد کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
خرم گنڈا پور