5اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے37ارب 66کروڑ کے فنڈز جاری ہوئے ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی

5اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے37ارب 66کروڑ کے فنڈز جاری ہوئے ، وزارت منصوبہ بندی و ...

 اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے 5اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں، ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی تفصیلا ت وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ،حکومت تبدیلی اور بجٹ میں ترمیمی عمل کے باعث قومی ترقیاتی فنڈز کا اجراء سست روی کا شکار ہے ،وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 5اکتوبر تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 37ارب 66کروڑ روپے جاری ہوئے، روا ں مالی سال کا کل ترقیاتی بجٹ 675ارب روپے ہے ،فارمولے کے تحت مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 135ارب روپے جاری ہونے چاہیے تھے ،پہلی اور دوسری سہ ماہی میں ترقیاتی فنڈز کااستعمال 20-20فیصد جبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں فنڈز کا استعمال 30فیصد ہوتا ہے، ر و اں مالی سال 5اکتوبر تک ایوی ایشن کو 20کروڑ54لاکھ ،کابینہ ڈویژن کو 20کروڑ 14لاکھ، مواصلات ڈویژن کو دو ارب 78کروڑ، دفاعی پیداوار ڈویژن کو 38کروڑ ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 4ارب60لاکھ ، وزارت ہاؤسنگ کو 66کروڑ 19لاکھ، آئی ڈی پیز کی بحالی و سیکورٹی کیلئے 79کروڑ99لاکھ ،وزارت داخلہ کو 2ارب 62کروڑ ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو 22کروڑ 62لاکھ ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو 59کروڑ 38لاکھ ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے بجلی منصوبوں کیلئے 4ارب 73کروڑ ، وزارت منصوبہ بندی کو 86کروڑ 56لاکھ ، ریلوے کو 4ارب 17کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ وزارت اطلاعات ، وزارت مذہبی امور اورا وزارت سیفران کو کوئی فنڈ جاری نہیں ہوئے ، آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پونے 5ارب روپے جاری ہوئے ہیں۔

فنڈز اجراء

مزید : صفحہ آخر


loading...