وزارت صحت میں مہمانوں کی تواضع کیلئے غیر ضروری خرچ پر پابندی

وزارت صحت میں مہمانوں کی تواضع کیلئے غیر ضروری خرچ پر پابندی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت صحت نے کفایت شعاری مہم پر عملدر آمد کرتے ہوئے صبح 10 بجے سے پہلے اے سی کے استعمال اور مہمانوں کی تواضع کے لیے غیر ضروری خرچ پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے کفایت شعاری مہم پر عملدر آمد کا آغاز کرتے ہوئے کفایت شعاری سے متعلق ہدایت جاری کردیں۔ وزیر صحت عامر کیانی نے دن کیاوقات میں غیر ضروری لائٹس جلانے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران بجلی کا غیر ضروری استعمال روک کر بچت کریں۔ اجلاسوں، کانفرنسز میں صرف چائے پیش کی جائے گی۔عامر کیانی نے وزارت کے لیے کسی بھی خریداری کو پیشگی اجازت سے مشروط کردیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت کے لیے کسی بھی بڑی خریداری سے پہلے پیشگی اجازت لی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...