بٹ خیلہ جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں مقامی قائدین لڑ پڑے

بٹ خیلہ جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں مقامی قائدین لڑ پڑے

بٹ خیلہ (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام (ف)کی بٹ خیلہ میں رکنیت سازی مہم کے دوران مقامی قائدین آپس میں لڑ پڑے ، موقع پر موجود کارکنوں نے بیچ بچاو کرایا۔ تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے رکنیت سازی افتتاح کے دوران کانفرنس حال میدان جنگ بن گیا، قائدین ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال استعمال کرتے رہے، کارکنوں اور علما کرام کی طرف سے بچ بچاو کرا دیا گیا۔اجلاس کے دوران مولانا جاوید، تحصیل جنرل سیکرٹری لطف الرحمان دیگر کارکنوں کے ہمراہ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے پہنچ گئے اور کچھ لمحہ کھڑے ہونے کے بعد جب مفتی کفایت اللہ نے انہیں بیٹھنے کیلئے کہا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...