لانس نائیک ملازم حسین فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

لانس نائیک ملازم حسین فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران پاک فوج کے شہید ہونے والے لانس نائیک ملازم حسین کو آبائی علاقہ بھکر میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔بھکر کے قصبہ لڈے والا کے لانس نائیک ملازم حسین بھڈوال جنوبی وزیرستان میں جمعرات کے روز دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہید کی میت آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی ٗشہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر


loading...