شہبازشریف کی گرفتاری سے حکومت کوکوئی سروکار نہیں،پرویزخٹک

شہبازشریف کی گرفتاری سے حکومت کوکوئی سروکار نہیں،پرویزخٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن)وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہاہے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری سے حکومت کوکوئی سروکار نہیں ،ان کی گرفتا ری کے حوالے سے حکومت کیخلاف غلط پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزیدکہنا تھا نوازشریف اورشہبا ز شر یف پر ان کی اپنی حکومت میں مقدمات بنے ہیں،نیب نے شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے،وزیر اعظم نے نیب کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے ،وزیر اعظم عمران خان اداروں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں،جو اصلاحات خیبرپختو نخوا میں کیں وہ پنجاب اور وفاق میں بھی کریں گے،نئے بلدیاتی نظام کیلئے قانون سازی ہورہی ہے۔
پرویزخٹک

مزید :

صفحہ آخر -