کراچی،جعلی بینک اکاؤنٹ پر قرضہ نکلوائے جانے کا انکشاف

کراچی،جعلی بینک اکاؤنٹ پر قرضہ نکلوائے جانے کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جعلی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے فراڈ کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہد نامی مزدور کے شناختی کارڈ پر بینک اکاؤنٹ کھولنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی اکاؤنٹ میں کوئی خطیر رقم نہ تھی بلکہ الٹا قرضے کا بوجھ تھا جو سر پر پڑا تو غریب کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ کورنگی کے رہائشی شاہد کو اپنے نام پر اکاؤنٹ ہونے کا تب پتہ چلا، جب بینک سے قرض کی ادائیگی کیلئے کال آئی، جعلی اکاؤنٹ پر کریڈٹ کارڈ بھی لیا گیا تھا۔متاثرہ شہری کے مطابق کئی سال قبل اس نے اپنا شناختی کارڈ رشتے دار کو نوکری کے حصول کیلئے دیا تھا۔ بینک سے رابطے پر معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ پر رشتے داروں کا ہی ایڈریس درج ہے۔ متاثرہ شہری نے فراڈ کے حوالے سے ایف آئی اے اور بینک کے ہیڈ آفس میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ شاہد نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر کے فراڈ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

انکشاف

مزید : صفحہ آخر


loading...