سی این جی ایسوسی ایشن کابھی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

سی این جی ایسوسی ایشن کابھی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی )حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں 15سے 22روپے تک اضافے کا فیصلہ کر لیا، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان میں 15روپے اور سندھ میں 20سے 22روپے تک اضافہ کیا جائے گا ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے بتایا کہ سابق حکومت نے پانچ سال تک قیمتیں نہیں بڑھائیں جس کا بوجھ ہمارے اوپر ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کر کے قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...