عمران خان نااہلی معاملے میں حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان نااہلی معاملے میں حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کے معاملے میں حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کے معاملے کی سماعت ہوئی، عدالت نے حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 10اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرے گا، حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے، سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...