عمرہ ٹکٹ مہنگا ، ایڈوانس بکنگ والے زائرین مزید پیسے دیں یا10فیصد کٹوتی کیساتھ رقم واپس لیں ، ٹریول ایجنٹ

عمرہ ٹکٹ مہنگا ، ایڈوانس بکنگ والے زائرین مزید پیسے دیں یا10فیصد کٹوتی کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)65ہزار،68ہزارروپے میں ایڈوانس عمرہ کی بکنگ کرنے والے درجنوں ٹریول ایجنٹ بھاگنے لگے،عمرہ کرنا ہے تو مزید پیسے دیں ورنہ 10فیصد کٹوتی کے ساتھ رقم واپس لے لیں ٹکٹ مہنگا ہو گیا ہے ہم کیا کریں ٹریول ایجنٹ کا موقف،سستا عمرہ کے نام پر 65ہزار میں عمرہ پر رقوم جمع کرنے والوں کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کر کے ہزاروں تک جا پہنچی،محرم میں بھیج دیں کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا،آپ کہہ رہے ہیں ہمارے ایگریمنٹ تاخیر سے تصدیق ہوئے ہیں محرم میں عمرہ کرنے کے لیے بڑی عید سے پہلے پیسے جمع کرائے تھے اب عمرہ ایجنٹ کہتے ہیں ہمیں معلوم نہیں تھا کہ عمرہ ٹکٹ60ہزار رو پے کی ہو جائے گی آپ مزید رقم دے دیں تو بھیج دیں گے،FIAکو نوٹس لینا چاہیے سستے عمرہ کے نام پر لٹنے والے افراد کا روزنامہ پاکستان سے رابطہ،مدد کرنے کی اپیل۔
ٹریول ایجنٹ

مزید :

صفحہ آخر -