ائیر بلیو سے سفر کرنے والے ملتان کے حجاج کرام کاسامان نہ آ سکا

ائیر بلیو سے سفر کرنے والے ملتان کے حجاج کرام کاسامان نہ آ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )24ستمبر کو مدینہ سے ملتان آنے والی ائیر بلیو سے سفر کرنے والے حجاج کرام کے زم زم کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ،اب پی آئی اے کی 7ستمبر کو مدینہ سے لاہور آنے والی فلائٹ کے حاجیوں کا سامان نہ لانے کی شکایت سامنے آ گئی۔ خاتون حاجن کا روزنامہ پاکستان کو مدد کے لیے فون،انہوں نے بتایا کہ مدینہ سے لاہور آئے تو ہمارا سامان جس میں کھجوریں،کپڑے،جوتے ،گاؤن وغیرہ تھے۔ نہیں آیا،ٹیگ دکھایا تو کہا گیا کہ آپ کے ٹیگ کا اندراج کر لیا گیا ہے آپ کا سامان اگلی فلائٹ سے آ جائے گا ایک ماہ ہونے کو ہے ہمارا سامان نہیں آیا ، حکام نوٹس لیں ، 7ستمبر کو مدینہ سے لاہور آنیوالی فلائٹ میں مدینہ رہ جانیوالا سامان بازیاب کروائیں،24ستمبر کو مدینہ سے ملتان آنے والی 3کمپنیوں کے حجاج بھی سراپا احتجاج ہیں ائیر بلیو نے پیسے لینے کے باوجودزم زم نہیں دیا،ائیر بلیو والوں کا موقف ہے کوشش کر رہے ہیں سعودی حکام زم زم اب لوڈ نہیں کرنے دے رہے جلد دیں گے۔
سامان

مزید :

صفحہ آخر -