تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کل سے دوبارہ شروع کیا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر
لاہور لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں تجاوزات اور قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن کلین آپ دو روز کے وقفہ کے بعد کل پیر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی دارلحکومت میں دو دن کیلئے آپریشن روکا تھا تاہم پیر سے آپریشن دوبارہ شروع ہو گا، اس حوالے سے ڈی سی لاہور کے ترجمان طارق زمان نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہفتہ کے روز آپریشن (ن) لیگ کے مظاہروں کی وجہ سے روکا اور آج اتوار کو چھٹی کی وجہ سے آپریشن روکا گیا ہے تاہم کل پیر سے بلا امتیازآپریشن پوری طاقت سے شروع کریں گے ۔دریں اثنا ء قبضہ و تجاوزات آپریشن کے حوالے سے کمشنر لاہور ڈویژن نے اپنی رپورٹ پیش کرنے سمیت اسے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پورے ڈویژن میں 87 ایکڑ 658 کنال 296 مرلہ زمین واگزار کرائی جا چکی ہے واگزار زمین کی مالیت کا اندازا 7761.1 ملین روپے ہے۔3567 عارضی تجاوزات اور 2343 مستقل تجاوزات کو اب تک ختم کیا گیا ہے،اب تک جاری آپریشن کے دوران کل 28 ایف آئی آرز اور تقریبا 4 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔قبضہ مافیا سے زرعی اور غیر زرعی زمیں نیں واگزار کرائی گئی ہیں۔ ر پو ر ٹ میں مزید کہا گیا ضلع لاہور میں 135کنال ضلع شیخوپورہ میں 87 ایکڑ 151کنال 192مرلہ سے زائد واگزار ہو چکی ہیں۔ضلع ننکانہ و ضلع قصور سے 366 کنال42مرلہ و6کنال 62مرلہ زمین واگزار ہوئی ہے۔اس حوالے سے کمشنرڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کا کہنا ہے آپریشن آئندہ بیس روز میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنرلاہور