اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانیوالے 2 افغان شہری گرفتار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانیوالے 2 افغان شہری ...

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپو ر ٹس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئر لائن کی بیجنگ جانیوالی پرواز سے 2 افغا ن شہریت کے حامل مسافر آف لوڈ کردیئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر بیجنگ کے راستے کینیڈا جارہے تھے۔ کا غذ ا ت کی جانچ پڑتال پر کینیڈا کا ویزا جعلی پایا گیا تھا۔ جس کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان شہری

مزید : صفحہ آخر


loading...