چینی حکومت کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک ہزار سے زائد ظائف کا اعلان

چینی حکومت کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک ہزار سے زائد ظائف کا اعلان

بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت، یونیورسٹیوں، مقامی حکومتوں اورکمپنیوں نے تعلیمی سال 2018-19کیلئے ایک ہزارسے زائد پاکستانی طالب علموں کو وظائف جاری کردیئے ۔چین کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس وقت چین کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں 22 ہزارسے زیادہ پاکستانی طالبعلم تعلیم حاصل کررہے ہیں۔چین میں غیرملکی طالبعلموں کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہے۔ چین کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے بتایا کہ یہ طالبعلم اپنے خاندان اورملک کیلئے باعث فخر ہیں۔ چین میں قیام کے دوران ان پاکستانیوں کو گھر سے دوری کازیادہ احساس نہیں ہوتا کیونکہ چین کی حکومت اورسماج پاکستانی طالب علموں کیلئے خیرسگالی اورگرم جوشی پرمبنی رویہ رکھتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...