سادگی مہم بلوچستان بھی پہنچ گئی، گورنر ہاؤس تقریب میں چائے یا عشائیہ نہیں دیا گیا

سادگی مہم بلوچستان بھی پہنچ گئی، گورنر ہاؤس تقریب میں چائے یا عشائیہ نہیں ...

کوئٹہ (این این آئی) وفاقی حکومت کی سادگی مہم بلوچستان بھی پہنچ گئی گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چائے یا عشائیہ نہیں دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ارکان اسمبلی ، سینیٹرز، سول سوسائٹی ، قبائلی و سیاسی عمائدین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کسی قسم کی ضیافت اور پرتکلف کھانے پیش نہیں کیے گئے، تقریب کے اختتام پر شرکاء پر امید تھے کہ چائے یا عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہوگا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا شرکاء کو خالی پیٹ ہی گھر جانا پڑا ۔

سادگی مہم

مزید : صفحہ آخر


loading...