لیڈی کمانڈو بداخلاقی کیس، پولیس کا جے آئی ٹی بنانے کیلئے چیف کمشنر کو خط

لیڈی کمانڈو بداخلاقی کیس، پولیس کا جے آئی ٹی بنانے کیلئے چیف کمشنر کو خط

اسلام آباد(آئی این پی)لیڈی پولیس کمانڈوبد اخلاقی کیس میں پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کیلئے چیف کمشنر کو خط لکھ دیا ، منظوری کے بعد پولیس ، انٹیلی جنس اہلکاروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے گی ۔ ہفتہ کو پولیس کمانڈو بد اخلاقیکیس میں پولیس نے ملزم کا خاکہ جاری کردیا ۔ لیڈی پولیس کمانڈوبداخلاقیکیس میں پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز امین بخاری نے چیف کمشنر کو خط لکھ دیا ۔ منظوری کے بعد پولیس ،انٹیلی جنس اہلکاروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائے جائے گی ۔ ملزم کا خاکہ لیڈی پولیس کمانڈو سمعیہ ابرار کے بیان پر تیار کیا گیا ۔ خاکے کی تفصیل کے مطابق ملزم کا قد لمبا ، رنگ سانولا ، جسم موٹا اور عمر40سے45سال کے درمیان ہے ۔

کمانڈو ؍ بداخلاقی کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...