شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام، اسحاق ڈار

شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام ہے،ضمنی انتخابات سے قبل انہیں گرفتارکرنا انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ حکومت وقت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے۔ شہباز شریف کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوا،ضمنی انتخابات سے قبل انہیں گرفتارکرنا انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -