یو اے ای،مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے سال بھر مفت ادویات

یو اے ای،مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے سال بھر مفت ادویات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے دو نجی فارما کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد تشویش ناک حالت میں مبتلا مریض سال بھر مفت ادویات حاصل کرسکیں گے۔اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک تقریب کے دوران وزارت صحت اور ادویہ ساز نجی کمپنیوں کے حکام کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت مذکورہ کمپنیاں مختلف جان لیوا امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات فراہم کریں گی۔یہ ادویات چھاتی کے سرطان، پھیپھڑوں کے کینسر، گلے کے غدود اور گردوں کے جدید کینسر سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا افراد کو ایک سال تک مفت فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -