یادداشت کو بہتر بنانے والا ’’سانس فور گیٹکا‘‘ فونٹ تیار

یادداشت کو بہتر بنانے والا ’’سانس فور گیٹکا‘‘ فونٹ تیار

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ماہرینِ نفسیات اور فونٹ بنانے والوں کی مشترکہ کوشش سے ایک ایسا انگریزی فونٹ بنایا گیا ہے جس میں پڑھی جانے والی تحریر دیر تک یاد رہتی ہے۔’’سانس فورگیٹکا‘‘ کے الفاظ اس طرح کشیدہ ہیں کہ انہیں پڑھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے اور اسی بنا پر اس فونٹ میں پڑھی جانے والی تحریر دیگر فونٹ کے مقابلے میں تادیر یاد رہتی ہے۔ اب یہ فونٹ آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی پر مفت دستیاب ہے۔اسے بنانے والے ماہرین نے کہا ہے کہ سانس فورگیٹکا فونٹ کی تیاری میں کئی شعبوں کے ماہرین نے کئی سال محنت کی ہے۔ فونٹ کو ترچھا کرنے کے علاوہ ان کی اشکال میں جگہ چھوڑی گئی ہے تاکہ اسے پڑھتے وقت توجہ حاصل ہوسکے۔ دوسری جانب اسے عین دماغی ارتکاز اور توجہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...