نوشہرہ ورکاں،10 سالہ بچہ ہارویسٹر مشین کے نیچے آ کر جاں بحق

نوشہرہ ورکاں،10 سالہ بچہ ہارویسٹر مشین کے نیچے آ کر جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) 10سالہ بچہ ہارڈویسٹر مشین کے نیچے آ کر جاں بحق ملزم کو گرفتار تفصیلات کے مطابق سٹی نوشہرہ ورکاں کے محلہ کمبوہ کالونی کے ساتھ کھیتوں میں دھان کی فصل کی ہارڈویسٹر سے کٹائی ہو رہی تھی جسے دیکھنے کے لئے جاوید مسیح کا دس سالہ بیٹا آصف مسیح بھی وہاں چلا گیا اور اچانک کھیت میں چلنے والی ہارویسٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر بچے کے ورثاء موقع پر پہنچ گئے اورڈرائیور کو پکڑ پولیس کے حوالے کردیا۔ مقامی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...