جلالپور بھٹیاں،دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد قتل
جلال پور بھٹیاں(نمائندہ پاکستان)دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ۔ڈیرہ نادرشاہ میں خاوند نے گھریلوناچاقی پر چھ بچوں کی ماں شبانہ بی بی کو گلادبا کر قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی نعش کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو منقل کردیا گیا ہے دوسرا واقعہ کسیسے کے نواحی گاوں پاڑاحمد میں تلخ کلامی پر تین افراد نے دو بچوں کے باپ خرم شہزاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا.پولیس نے تین افراد سلمان،عزیز، خالد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔