کرنٹ لگنے سے محنت کش ، گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ، طالب علم کی پر اسرار ہلاکت

کرنٹ لگنے سے محنت کش ، گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ، طالب علم کی پر اسرار ...

لاہور (خبرنگار)نشتر کالونی میں کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان ،ہوگیا،ستو کتلہ کے علاقہ میں سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آکر40سالہ شخص جاں بحق،فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نجی ہوسٹل کارہائشی طالب علم کی پراسرارموت،تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ میں موجود فیکٹری میں محنت کش 25سالہ کامران اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک ننگی تاروں کو ہاتھ لگنے سے کرنٹ لگ گیاجس سے وہ بے ہوش ہوگیااسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی ۔ستوکتلہ کے علاقہ واپڈ اٹاؤن گول چکر کے قریب تیز رفتار کا ر نے عمران نامی40سالہ شخص کو سڑک عبور کرتے ہوئے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔فیصل ٹاؤ ن کے علاقہ مڑیاں سٹاپ کے نزدیک ہوسٹل میں 25سالہ طالب علم احمد جوکہ خیر پور کا رہائشی تھا کی کھانا کھا کرطبیعت اچانک خراب ہوگئی جسے اس کے روم میٹ فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے گئے جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی ۔اس واقع کی اطلاع فوری پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے اس کے لواحقین کو اطلاع بھی کردی ۔پولیس نے بتایا کہ احمد کی موت بارے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے پھر اس کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...