سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ،مزید 2گواہوں کے بیان قلمبند

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ،مزید 2گواہوں کے بیان قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت کل 8اکتوبر تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں گزشتہ روزدوگواہ محمد حسن اور تقویم اسلم پر ادارہ منہاج القران کے وکیل نے جرح کی،عدالت نے جرح مکمل ہونے پر پولیس چالان کے مزید گواہوں کوطلب کرکے وکلا ء کو جرح کے لئے پابند کردیاہے۔
پرائیویٹ استغاثہ میں پولیس کے سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا سمیت 122پولیس اہلکار اورافسران جبکہ پولیس چالان میں 6 پولیس اہلکار اور ادارہ منہاج القران کے کارکن ملوث ہیں۔

مزید :

علاقائی -