قصور، معمولی جھگڑے پربھائی نے چھت سے دھکا دے بھائی کی جان لے لی

قصور، معمولی جھگڑے پربھائی نے چھت سے دھکا دے بھائی کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سلامت پورہ میں مکان کی چھت سے بڑے بھائی کے دھکا دینے پر چھوٹا بھائی نیچے گر جانے سے جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق سلامت پورہ کے رہائشی قاسم عرف سونی اور اس کے بھائی عاصم کا مبینہ آپس میں جھگڑا ہو رہا تھا قاسم عرف سونی اپنے گھر کے مکان کی چھت پر تھا تو اس کے بھائی عاصم نے مکان کی چھت پر چڑھ کر اپنے بھائی کو دھکا دے کر چھت سے نیچے گرا دیا جو زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔جب اس خبر کی تصدیق کیلئے تھانہ بی ڈویژن رابطہ کیا گیا تو پولیس اہلکار نے بتایا کہ قاسم کی ہلاکت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے ۔
،ورثا نے کسی بھی قانونی کاروائی کرنے سے گریز کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -