عابدباکسر کیخلاف درج 10مقدمات کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی

عابدباکسر کیخلاف درج 10مقدمات کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابدباکسر کے خلاف درج 10مقدمات کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔عابد باکسر کے وکیل اظہر لطیف ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کی عدالت میں پیش ہوئے اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی کی وجہ سے سیکورٹی کے خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منطور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔
سیشن عدالت نے سابق انسپکٹرکی 10 مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت منظور کررکھی ہے، عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل، جعل سازی، فراڈ کیس، اغواء اور شہریوں کو ہراساں کرنے جیسے الزامات عائد ہیں۔سابق انسپکٹر نے موقف اختیارکررکھا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے جس کے باعث وہ 11سال بیرون ملک رہنے پر مجبوررہے۔اسی طرح سیشن عدالت میں غیرملکی حسینہ کے خلاف منشیات سلگلنگ کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔کسٹم کے گواہان بھی شہادت قلمبند کرانے کے لئے عدالت پیش نہیں ہوسکے، ملزمہ ٹریزا ہلسکووا چیک ری پبلک کی شہری ہے جوماڈلنگ کے لئے پاکستان آئی تھیں، کسٹم حکام نے اسے منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے لاہور ائیر پورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے ،ملزمہ نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ وہ بے گناہ ہے۔

مزید :

علاقائی -