جائیداد تنازع پر بہنوئی نے برادر نسبتی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جائیداد تنازع پر بہنوئی نے برادر نسبتی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 لاہور (خبرنگار)اکبری گیٹ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے برادرنسبتی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقہ محلہ ککے زئی کے رہائشی 35سالہ عمران جوکہ ایک بیٹی کا باپ تھا کی اپنے بہنوئی قاسم سے جائداد کے تنازعہ پر اکثروبیشتر جھگڑا ہوتا رہتا لیکن رات گئے گھر کے باہر کھڑے ہوئے عمران سے اس کے بہنوئی نے اپنے بیٹے جلال کے ہمراہ آکر پہلے تو تلخ کلامی کی اس کے بعد اُس نے اپنا پسٹل نکال کر اس پر فائرنگ کرنی شروع کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ ملزم اپنے بیٹے سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درخواست موصول کرکے مقدمہ درج کرلیاتاحال ملزم روپوش ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...