24گھنٹوں میں 982ٹریفک حادثات ،3افراد جاں بحق ،625زخمی

24گھنٹوں میں 982ٹریفک حادثات ،3افراد جاں بحق ،625زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں982 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 625افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔462معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں3افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد)موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 450 ڈرائیورز ،31کم عمرڈرائیورز496 مسافر اور 144 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ228ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 225متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد98 حادثات میں107متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 79 حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1090 متاثرین میں861مرد اور229خواتین شامل ہیں۔ جبکہ زخمی ہونیوالوں میں135فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور634افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 321زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں796موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،93موٹر کاریں ،45وین13مسافربسیں،26ٹرک اور118 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...