سندھ کے سابق وزیر بلدیات نے سرکاری گاڑی رشتہ دار کو تحفے میں دیدی

سندھ کے سابق وزیر بلدیات نے سرکاری گاڑی رشتہ دار کو تحفے میں دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے سرکاری گاڑی تحفے میں اپنے عزیز کو دے دی، پٹرول اور مرمت کی مد میں ماہانہ خرچہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرزاق راہموں نے چارسال سے لاپتہ سرکاری گاڑی کا بھانڈا پھوڑ دیا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ جام خان شورو نے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈبل کیبن گاڑی جی ایس450بی رشتہ دار کو تحفے میں عنایت کردی جو تھر کے علاقہ میں چار سال سے زیر استعمال ہے۔اس حوالے سے فنکشل مسلم لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے اس معاملہ کو سندھ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں بہت کچھ غائب ہوا ہے نہ جانے ابھی اور کیا کیا سامنے آنا ہے۔
سرکاری گاڑی/تحفہ

مزید :

علاقائی -