مقبوضہ کشمیر ،بس کھائی میں جاگری 20مسافر جاں بحق،16 شدیدزخمی
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں بیس افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ شدید زخمی ہونیوالے دس افرادکو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم ان میں سے پانچ زخمی دوران علاج چل بسے ۔حادثے کا شکار بس جموں، سرینگر سے ملانیوالی شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ خمیدہ کے مقام پر موڑتے ہوئے بے قابو ہوکر دو سو میٹر گہری کھائی میں جاگری۔مرنے والوں میں چار خواتین اور منی بس کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ منی بس ہائی وے قصبوں بانہال اور رام بن کے درمیان چل رہی تھی اور جس وقت حادثہ پیش آیا اس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
مقبوضہ کشمیرحادثہ