مٹہ ،پولیس کی کارکردگی ،قتل کے ملزمان گرفتار ،آلہ قتل بھی برآمد

مٹہ ،پولیس کی کارکردگی ،قتل کے ملزمان گرفتار ،آلہ قتل بھی برآمد

مٹہ ( رحیم خان ) مٹہ پولیس کے شاندار کارکردگی مٹہ چپریال کی علاقہ کاٹلئے میں قتل ہونے والے نوجوان کی قتل کی ملزمان گرفتار الہ قتل برامد ایک مشکل کیس کو حل کرنے کیلئے ڈی پی او سوات نے ایک خصوصی تفتشی ٹیم بناکر جدید طریقہ تفتش پر ملزمان کو گرفتار کی ہے ملزمان کی قبضے سے الہ قتل پستول بھی برامد کی گئی ہے شاندار کارکردگی پر ٹیم کی تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری کے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری نے اپنے دفتر میں اس اندھے قتل کی پتہ لگانے والے ٹیم کی پولیس افسران کی ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 30ستمبر کو مٹہ کی علاقہ کاٹلئے چپریال میں ایک نوجوان مسمی شفیع اللہ عمر 19سال جو اپنے گھر سے ایک دن پہلے لاپتہ ہوکر اگلے صبح انکی لاش مل گئی تھی اس اندھے قتل کی پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایات پر انکے قیادت میں ایک خصوصی تفتشی ٹیم بنایا گیا تھا جس میں رسول خان علی باچا تھانہ غالیگے امجد غفور تھانہ رحیم اباد نوید اقبال حیات خان ایس ایچ او شہیدان وینئے چپریال شامل تھے تفتش کی اورتفتشی ٹیم نے اس مشکل اور اندھے قتل کا پتہ انتہائی جدید اور سائنسی بنیادوں پر لگا کر قتل میں ملوث ملزمان مسمیان عبید ولد جہانگیر اور عبید الرحمان ولد شاہ دوران ساکنان کاٹلئے چپریال کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان سے الہ قتل پستول بھی برامد کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مذید تفتش جاری ہے اور پولیس مزید کیس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...