کاٹلنگ ،بچوں کی لڑائی میں ایک بھائی نے دوسرے کا خون کردیا

کاٹلنگ ،بچوں کی لڑائی میں ایک بھائی نے دوسرے کا خون کردیا

کاٹلنگ( نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ میں بچوں کی لڑائی میں بڑھے کود پڑے۔ بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔ مقدمہ درج ۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق امجد اور شان کریم کے بچو ں نے گھر میں لڑائی اور ہاتھا پائی کی۔ اس موقع پر ایک بھائی شان کریم ولد سید کریم نے بات آگے بڑھائی اور طیش میں آکر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں امجد گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ والد نے ایک بیٹے کی قتل کی دعویداری دوسرے بیٹے شان کریم کے خلاف پولیس تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...