بھارت ، بچی سے بد اخلاقی کیخلاف مظاہرے پر تشدد ہنگاموں میں تبدیل 8گاڑیاں نذر آتش

بھارت ، بچی سے بد اخلاقی کیخلاف مظاہرے پر تشدد ہنگاموں میں تبدیل 8گاڑیاں نذر ...

احمد آباد (صباح نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں 14ماہ کی بچی سے بداخلاقی کے واقعہ کے خلاف احمد آباد کی سڑکوں پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگئے، مشتعل مظاہرین نے اتر پردیش اور بہار کے باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے 8گاڑیاں تباہ کردیں ایک آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل کو توڑپھوڑدیا۔چاند لوڈیا پل پرمشتعل ہجوم نے یوپی کے آٹورکشہ ڈرائیور کیدار ناتھ پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جبکہ کیدارناتھ نے 10حملہ آوروں کی شناخت کرلی جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔دوسرا واقعہ سابر متی میں پیش آیا جہاں اتر پردیش کے ضلع فیض آباد کی رہنے والی ڈاکٹر کوری پرتیما نامی خاتون کے ساتھ مظاہرین نے بدسلوکی کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش اور بہار کے لوگ گجرات چھوڑدیں ورنہ ماردیا جائیگا۔ مہسانا کے نندسن اور کاڈی علاقوں میں بھی شمالی ہند کے باشندوں کیخلاف تشدد کے واقعات پیش آئے۔واضح رہے 28ستمبر کو بہار کے رہنے والے ایک مزدور نے بچی سے زیادتی کی تھی ۔

مزید : علاقائی


loading...