سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب سے چلے گئے

سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب سے چلے گئے

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب سے چلے گئے ،ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سردار سرفراز چاکر ڈومکی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو سکیورٹی حکام نے انہیں انکا موبائل کاؤنٹر پر جمع کروانے کا کہا جس پر انکار کر نے پر انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس پر سردار سرفراز ڈومکی احتجاجاً تقریب کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔

سردار سرفراز ڈومکی

مزید : علاقائی


loading...