پشاور ،موٹر سائیکل چوردو رکنی نوسر باز گروہ گرفتار ،6 موٹر سائیکلیں برآمد

پشاور ،موٹر سائیکل چوردو رکنی نوسر باز گروہ گرفتار ،6 موٹر سائیکلیں برآمد

پشاور(کرا ئم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سبرب سرکل میں سادہ لوح شہریوں سے دھوکہ دہی کے زریعے موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہونے والے دو رکنی نوسر باز گروہ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 6 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق مدعی عطاء الرحمن ولد خیر الرحمن سکنہ باجوڑ نے تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ا پنا 125 ہنڈا موٹر سائیکل نمبریXY/2971 مورخہ18.8.2018 سرکی گیٹ لا کر فروخت کر رہا تھا کہ اس دوران دو افراد نے موٹر سائیکل خریدنے کے بہانے مجھ سے موٹر سائیکل لے کر چیک کرنے کے بہانے رفو چکر ہو گئے اسی طرح مدعی عمر ولد سیف الرحمن سکنہ چارسدہ حال شاہین مسلم ٹاؤن نے بھی تھانہ آغہ میر جانی شاہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مورخہ 20.7.2018 کو رات کے وقت وہ اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل LC/2951 کو فروخت کرنے کیلئے سرکی گیٹ ائے تھے کہ اس دوران دو افراد نے آکر اس سے موٹر سائیکل اور رجسٹریشن چیک کرنے کے بہانے لے کر رفو چکر ہو گئے ۔

، دونوں مدعیان کی رپورٹ پر مقدمات درج کرکے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے دھوکہ دہی سے سادہ لوح شہریوں سے موٹر سائیکلیں لے کر رفو چکر ہونے کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے دھوکہ دہی سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث 2 رکنی گروہ ناصر ولد ایذول سکنہ سوات اور ماجد ولد نور محمد سکنہ صوابی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 6 عدد قیمتی موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ملزمان کو حوالات منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دوسری کارروائی میں تھانہ آغہ میر جانی پو لیس نے تین یوم قبل مسمی اکبر خان کے قتل میں ملوث ملزم رحیم ولد گل رحیم سکنہ پھندو کو گرفتار کر کے حولات منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...