وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا اپنی بچی کو سرکاری سکول میں داخل کرانے کا اعلان

وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا اپنی بچی کو سرکاری سکول میں داخل کرانے کا ...

کراچی (این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنی بچی کو سرکاری سکول میں داخل کرانے کا اعلان کیا ہے۔عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے نیشنل میوزیم، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری اور خاتون پاکستان گرلز کالج میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ استاد ایک سنگ تراش کی طرح ہوتا ہے جو کھردرے اور ناہموار پتھر کو آکار دیتا ہے اور حیرت انگیز مجسمہ بنادیتا ہے، ویسے ہی ایک استاد بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت سے انھیں ایک آکار دیتا جو ایک کامیاب شخصیت کی صورت میں ہوتا ہے، میں بھی اپنے اساتذہ کی تخلیق ہوں جنھوں نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔اس موقع پر سردار علی شاہ نے اپنے پرائمری کے استاد ، استاد ملوک کنبھار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخصیت ہیں جنھوں نے مجھے یہ آکار دیا ہے، جنھوں نے مجھے درخت کے نیچے قائم سکول میں پڑھایا، لکھایا، استاد ملوک کنبھار جنھیں خاص طور پر عمرکوٹ سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، انھوں نے کہا کہ ہر سال ہر ضلع سے پرائمری اور سیکنڈری کے 3بہترین اساتذہ کا چناو کریں گے اور انھیں ٹیچر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیں گے۔وزیر تعلیم نے خیرپور کے طلبہ نے شاہ سائیں کی سورمیوں پر ٹیبلوز پیش کیے، ان کے لئے2 لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔

سردار علی شاہ

مزید : علاقائی


loading...