سیاستدانوں کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے، منظور وسان

سیاستدانوں کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے، منظور وسان

خیرپور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری سے غلط تاثر جائے گا ، صرف سیاستدانوں کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے،گیس کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کا ضمنی الیکشن میں اتحاد جمہوریت کی مضبوطی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھینسیں بیچنے کا فائدہ ، دودھ تو پھر بھی پیسوں سے لینا پڑ رہا ہے ، جس طرح ایم اکیو ایم والے عام آدمی اور پولیس سے بدمعاشی کرتے تھے وہی کام پی ٹی آئی کررہی ہے،شہباز شریف کی گرفتاری میاں منشاء کے بیان کے برعکس ہے۔کالا باغ ڈیم پر تین صوبوں کا اعتراض ہے،بھاشا ڈیم کی حمایت کرتے ہیں۔

منظور وسان

مزید : علاقائی


loading...