امریکہ پاکستان کیساتھ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کیلئے پر امید ، جان بولٹن

امریکہ پاکستان کیساتھ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کیلئے پر امید ، جان ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے پاکستان کیساتھ باہمی تعلقات پروان چڑھانے کے حوالے سے پیغا م دیا ہے کہ امید ہے نئی پاکستانی حکومت کیساتھ ہم ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ سکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان بولٹن نے حا ل ہی میں امریکہ کا دورہ کرنیوالے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے حوالے سے بتایاکہ انکے ساتھ تعمیری بات چیت ہو ئی ۔گفتگو کے دوران پاکستان کی امداد کے معاملے پر بھی بات ہوئی جبکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا کردار بھی زیرِ غور آیا۔امریکی مشیر قومی سلا متی نے اس امید کا اظہار کیا کہ کوشش کی جائے گی کہ ماضی کو چھوڑ کر ہم آگے بڑھ سکیں۔ ملاقات میں پاکستانی قید میں موجود ڈاکٹر شکیل آفر ید ی کی رہائی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

جان بولٹن

مزید : صفحہ اول


loading...