پیپلز پارٹی کا شہید بھٹو ریفرنس کھولنے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا شہید بھٹو ریفرنس کھولنے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے شہید بھٹو ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ روزذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت میں انکاکہنا تھا پٹیشن پر ہفتہ کو دستخط کردیے ہیں جو آئندہ ہفتے سپریم کور ٹ میں دائر کردی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر شہباز شریف کو جس انداز سے گرفتار کیا گیا ہے وہ مناسب نہیں ، اگر شہباز شریف پر الزامات تھے تو گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جاتے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھ کر حکومت احتساب سے بھاگنا چاہتی ہے۔ شہباز شریف کے معاملے پر قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر ہمارا اتفاق ہے، اگر ریکوزیشن پر دستخط کرنے کی ضرورت ہوئی تو وہ کرلیں گے۔
پی پی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -