سیاسی انتقامی کاروائی کا تاثر نہیں ملنا چاہئے

سیاسی انتقامی کاروائی کا تاثر نہیں ملنا چاہئے

 پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہوں یا پھر کوئی اور ہو سب کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق ہی برتاؤ ہونا چاہئے لیکن اب چونکہ ضمنی الیکشن کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل ایک زیر تفتیش نیب کے کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری سے سوالات نے جنم تو لیا ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا سلوک نہیں ہونا چاہئے کہ جس سے یہ تاثر ملے کہ سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب ابھی تفتیش ہی چل رہی تھی اور اس دوران انہیں گرفتار کر لینے سے ایک تاثر جو ابھر رہا ہے وہ یہی ہے کہ سیاسی لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس لئے ہم کہتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق ہی سب کے ساتھ سلوک کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...