یہ حکومت پی ٹی آئی کی نہیں مشرف کی لگتی ہے

یہ حکومت پی ٹی آئی کی نہیں مشرف کی لگتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 معروف اینکر پرسن پی جے میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدرمحمد شہباز شریف کی گرفتاری نہ سیاسی ہے اور نہ ہی اس میں عمران خان کا ہاتھ ہے ان کے خلاف کیسیز پہلے سے چل رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کو احتجاج کرنے کی بجائے کیسیز کا دفاع کرنا چائیے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی نہیں پرویز مشرف کی لگتی ہے چونکہ حکومت میں پی ٹی آئی کے ایک دوکے وزراء ہیں باقی پرویز مشرف کی کابینہ کے لوگ ہیں اور ایسے لگ رہا ہے جیسے پالیسیاں بھی پرویز مشرف کے دور کی چل رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس ملک کی عوام نے کسی سے وفا نہیں کی یہ ایسی قوم ہے "جو جدی حکومت اودے نال" کی بالیسی رکھتی ہے یہ احسان فراموش قوم ہے لہذا ن لیگ کو عوام پر بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے کیسیز پر توجہ دینی چائیے ۔
پی جے میر

مزید :

صفحہ اول -