مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں

مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں

مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی ہے لگتا یہ ہی ہے کہ انھیں خوف تھا کہ شہباز شریف کو جیل میں نہ ڈالا گیا تو ن لیگ ضمنی الیکشن جیت کر مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے قابل ہو جائے گی، وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔پہلے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور انکی بیٹی کو جیل میں ڈال کر نا کردا گناہ کی سزا دی گئی اور اب ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کو گرفتار کر کے ضمنی انتخاب چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ن لیگ ملک کی ایک بڑی پارٹی ہے ایسے دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے جن نے ملک کے اندر ترقی کی ایک نئی تاریخ رقم کی انھیں جیلوں میں ڈال کر کیا قومی خدمت کی جارہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...