شریف برادران مکا فات عمل کا شکار ہوچکے

شریف برادران مکا فات عمل کا شکار ہوچکے

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کہ آشیانہ ہاوسنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کو ن لیگ کی جانب سے سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے ۔شہباز شریف کی گرفتاری کی سب سے بڑی وجہ ان کی کرپشن ہے جو یہ اپنے دور اقتدار میں کرتے رہے ہیں ، تحقیقات نیب نے شہباز شریف کے دور اقتدار میں ہی شروع کر دی تھیں ۔56کمپنیز سکینڈل کیس میں شہباز شریف کے دور میں ہی آشیانہ ہاؤسنگ میں کرپشن کا انکشاف سامنے آنے پر نواز اور شہباز کے منظور نظر احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو گرفتار کیا گیا تھا،سابق وزیر اعلی پنجاب کی گرفتاری کو سیاسی انتقام نہیں کہا جا سکتا ،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران مکافات عمل کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے اپنے دور میں کرپشن کی جو نئی داستانیں مرتب کی تھیں وہ آج ان کے لئے ذلت و رسوائی کا طوق بن گئی ہیں ۔جس سے بچنے کے کے لئے وہ ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔ شریف فیملی کو چاہئے کہ اس کیس کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے قانونی طور پر سامنا کرے ۔

ڈاکٹر طاہرالقادری

مزید : صفحہ اول


loading...