نیب نے نوازشریف کی شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی

نیب نے نوازشریف کی شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹر نگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ان کے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار اپنے بھائی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملنے کیلئیغیر رسمی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق درخواست منظور ہوجاتی تو نوازشریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد شہباز شریف سے ملاقات کرتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب سے رابطہ کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -