(ن) لیگ کا شہباز شریف کی گرفتاری کے باوجود ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

(ن) لیگ کا شہباز شریف کی گرفتاری کے باوجود ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم جاری ...

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے باوجود ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کی گرفتاری کے باوجود ضمنی انتخابات میں جلسوں کا کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مرکزی رہنما حمزہ شہباز 11اکتوبر کو چوک شادباغ ٹوکے والا چوک میں خطاب کریں گے۔12اکتوبرکو اندرون ٹیکسالی گیٹ ترنم سینما چوک میں جلسے کا اانعقاد کیا جائے گا جس سے حمزہ شہباز اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...