میری باتیں حقیقت پر مبنی ہیں ،رانا مشہود

میری باتیں حقیقت پر مبنی ہیں ،رانا مشہود

لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ(ن) کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ میں نے جو بات کی ہے وہ حقیقت پر مبنی کی ہے ،یہ کس کو نہیں پتہ جب نواز شریف صاحب لندن میں تھے تو ان کے لوگ وہاں گئے اور کہا آپ واپس نہ آئیں ہم آپ کو رعایت دیں گے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مشکل وقت میں گھبرانا نہیں کیونکہ مشکل وقت میں مفاد پرست لوگوں کا پتہ لگتا ہے۔ ہم نے ایک سیل بنادیا ہے جو وائٹ پیپر جاری کرے گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ہر ماہ حکمرانوں کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ بے نقاب کرے گی۔

رانا مشہود

مزید : صفحہ اول


loading...