شہباز شریف کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں،فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں،فیاض الحسن چوہان

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب کے و زیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق ہے نہ ان کی گرفتاری میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کو غریبوں کے نام پر شروع کیا گیا تھا مگر سات سال میں کسی ایک بھی غریب شخص کو گھر نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ فیاض الحسن نے کہا کہ آشیانہ کیس 2014۔2015میں بنا تھا تو اس کا مطلب پھر یہ لیا جائے کہ نواز شریف نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی اور بھتیجے کو رگڑا لگایا جائے،مسلم لیگ(ن) کے ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے متعلق سوال پرصوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ جتنے چاہیں مظاہرے کر لیں ہم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے کہ خدانخواستہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ پیش آئے ۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ اول


loading...